فراہمی آب

سینی گمبٹ کے علاقے میں پانی کی پانچ ٹینکیاں ہیں جو سینی گمبٹ کے علاقے میں پانی کی وافر مقدارپہنچاتی ہیں جن سے پانی کی فراہمی سینی گمبٹ کےمختلف محلوں جن میں اعوان ،حسن خیل،بازار،درتپی اور خدرخیل شامل ہیں، تک رسائی کو ممکن بناتی ہے۔ سینی گمبٹ میں ان پانچ ٹینکیوں کے علاوہ دو اور ٹینکیاں ٖٖٖٖٖٖ زیر تعمیر ہیں اس علاقے میں ا تنی ٹینکیاں ہونے کے باوجود پانی کی شدید قلت ہے۔ سینی گمبٹ میں دو ٹینکیاں جس میں ایک کو تعمیر ہوئے چالیس سال گزر چکے ہیں جو محلہ خدرخیل میں تعمیر ہوئی تھی جس سے وافر مقدار میں پانی کی فراہمی ہو تی تھی اور سینی گمبٹ کےتمام علاقو ں تک پانی کی ترسیل ہوتی تھی- پندرہ سال بعد چونکہ آبادی کافی بڑ ھ گئی اس وجہ سے دوسری ٹینکی بنائی گئی دو سری ٹینکی جس کو تعمیر ہوئے پچیس سال گزار چکے ہیں جو کہ (1986ء)میں تعمیر ہوئی تھی جسکی وجہ سے دونوں ٹینکیوں کو علیحدہ علیحدہ محلے دیے گئے اور پانی کی پائپ لائنیں بچھائی گئیں۔ جس میں پہلی ٹینکی محلہ خدر خیل، درتپی اورحسن خیل کو جبکہ دوسری ٹینکی محلہ اعوان اور محلہ بازار میں تعمیرکی  گئی تھی۔ اب چونکہ سینی گمبٹ کے علاقے میں بےشمار ٹینکیاں تعمیرہو چکی ہیں اس لیے ہر محلے کو علیحد ہ علیحدہ ایک ایک ٹینکی دی گئی ہے۔ دونوں نئی ٹینکیاں جن میں سے ایک محلہ خدر خیل میں اور دوسری نئی ٹینکی محلہ اعوان میں تعمیر ہو رہی ہیں جبکہ جو تین ٹینکیاں اس سےپہلے تعمیر ہو چکی ہیں اُن سے پانی کی فراہمی شروع ہو چکی ہے جس سے محلہ بازار ہیں درتپی، اور محلہ حسن خیل کو پانی کی فراہمی ہوتی ہے- سینی گمبٹ میں کچھ علاقے ایسے ہیں جن کو ابھی تک پانی کی ترسیل  نہیں ہوئی جیسے محلہ ایکسچنج ، بنارس کالونی اور کچھ دوسرے محلے بھی ہیں اور ان محلے والوں نے اپنے گھروں اور بےشمار جگہوں پر ہینڈپمپ اورکنویں بنائیں ہیں جبکے ابھی تک کچھ زیر تعمیر ہیں تاکہ پانی کی قلت کو دور کیا جاسکے اور عوام کی مشکلات کو کم جاسکے۔