یونین کونسل

یونین کونسل کا قیام :۔  یہ  فیلڈمارشل ایوب خان کےدورحکومت میں بنے ۔

یونین کونسل:۔  ترقیاتی کا موں کے علاوہ پیدائش واموات اور شادی کی رجسٹریشن کا کام کر تا ہےاور انکے سرٹیفیکٹ بھی جاری کرتا ہے پہلے پہل  یہ کام مینوال ہوا کرتا تھا اب یہ کمپیوٹرائزہوتا ہے ۔ اوراسمیں طلاق کی رجسڑیشن اور سر ٹیفیکٹ بھی جاری ہوتا ہے ۔ اسکے علاوہ یونین کونسل کی سطع پر مصالحتی جرگے بھی ہو تے ہیں جو معمولی نوعیت کےمسئلےحل کرتاہے۔

ساخت:۔    پہلے یونین کونسل کے سر برا ہ کو “چئیرمین یو نین کونس” کےنام سے پکارا جاتا تھا اب اُنکی جگہ ” ناظم یونین کونسل” بولا جاتا ہے۔ناظم کیساتھ ساتھ نائب ناظم کا عہدہ  بھی ہوتا ہے اور یہ دونوں مشترکہ ووٹ سے منتخب ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ مردکونسلرز اور خواتین کونسلرز بھی ہوتے ہیں۔جوکہ عوام کی خدمت کیلۓ کوشاں رہتے ہیں۔اس کے ایک  سیکرٹری یونین کونسل  اور نائب قاصد بھی اسی یونین کونسل کا حصہ ہوتے ہیں۔جو کہ سرکاری ملازم ہوتے ہیں ۔سیکرٹری یونین کونسل کا کام پیدائش و اموات ،شادی اور طلاق کی رجسٹریشن اور  سرٹیفیکٹ کا اجراء ہوتا ہے۔

یونین کونسل کے احاطے سے لی گئی تصویر

یونین کونسل گمبٹ:۔    یہ یونین کونسل کوہاٹ سے تقریبا 16/17 کلو میٹر کے فاصلے مشرق کی جانب میں راولپنڈی روڈ پر واقع ہے۔اس کی ابادی تقریبا 35000 نفوس پر مشتمل ہے۔

اس یونین کونسل  میںسینی گمبٹ کے علاوہ غورزئی پایان،تولنج جدید و قدیم اور براتی بانڈہ دخلی سینی گمبٹ شامل ہے۔یہاں پر پشتو اور ہندکو زبانیں بولی جاتی ہیں۔ لوگوں کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی،مال مویشی پالنا  اور ملازمت ہے۔ حال ہی میں اس یونین کونسل میں غورزئی کے  شمال مشرق اور تولنج جدید کے مشرقی جانب  قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوئےہیں۔

آفس بلڈنگ:۔   یونین کونسل سینی گمبٹ کی عمارت تقریبا2/3 کنال کے رقبہ پر محیط ہے۔اس میں 4 عدد کمرے اور کانفرس ہال کے علاوہ باتھ روم اور کچن بھی ہے۔آفس کا صحن بھی ہے۔اس کی مشرقی جانب RHC Gumbat اور جنوب کی طرف Police Station Gumbat واقع ہے۔

عبدالمطلق (سیکرٹری یونین کونسل سینی گمبٹ)