سینی گمبٹ ڈاٹ کام کی شرائط و ضوابط

سینی گمبٹ ڈاٹ کام کےاستعمال کے شرائط و ضوابط

 سینی گمبٹ ڈاٹ کام کو استعمال کرنے کے لیے آپ پر نیچے دی ہوئی شرائط کا اطلاق ہوگا اور یہ اطلاق آپ کے پہلی بار استعمال کے ساتھ ہی شروع ہو جائے گا۔

   آپ سینی گمبٹ ڈاٹ کام کو صرف قانونی طور پر جائز مقاصد کے لیے استعمال کریں گے اور کسی دوسرے کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہوں گے، اور کسی دوسرے شخص کے سینی گمبٹ ڈاٹ کام سے مستفید اور لطف اندوز ہونے کے حقوق کو متاثر نہیں کریں گے۔

سینی گمبٹ ڈاٹ کام پر جو رویے ممنوع ہیں ان میں کسی دوسرے شخص کو ڈرانا دھمکانا، اسے ذہنی دباؤ کا شکار کرنا یا اس کے لیے دقت کا سبب بننا، فحش یا خیر اخلاقی مواد بھیجنا اور سائٹ پر جاری بحث و مباحثے کو معمول کے مطابق نہ چلنے دینا شامل ہیں۔

آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ سینی گمبٹ ڈاٹ کام پر شائع ہونے والے مواد کو کسی بھی صورت میں اپنے ذاتی اور غیر کاروباری استعمال کے علاوہ نہ تو نقل کریں گے،اور نہ ہی کسی دوسری جگہ شائع کریں گے۔

آپ سینی گمبٹ ڈاٹ کام پر پائے جانے والے مواد کو سوائے ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے، اسے نہ تو اڈاپٹ کریں گے، نہ تبدیل کریں گے۔ ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے علاوہ اس مواد کو کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے آپ کو پہلےسینی گمبٹ ڈاٹ کام سے اس کی تحریری اجازت لینا ہو گی۔

براہ کرم سینی گمبٹ ڈاٹ کام کو بھجوانے کے لیے کس بھی قسم کے مواد کی تیاری کے دوران کسی قسم کا غیر ضروری خطرہ مول نہ لیجیے اور نہ ہی کوئی خلاف قانون کام کیجیے۔

سینی گمبٹ ڈاٹ کام کا استعمال پاکستان کے قوانین کے تحت ہوگا، اس کے استعمال کوپاکستان کے قوانین کی روشنی میں دیکھا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی کا اختیار بھی صرف پاکستان کی عدالتوں کو حاصل ہو گا۔

اگر آپ ہماری شرائط سے متعلق کوئی خاص سوال پوچھنا چاہیں تو براہ کرم ہمیں اس پتہ پر ای میل کیجیے۔

gul.nabi@senigumbat.com