ٹیلفون ایکسچینج

سینی گمبٹ ٹیلفون ایکسچینج جو کہ مرحوم کرنل سکندرخان کی کاوشوں سے بنا۔ اسکی بنیاد1988 میں رکھی گئ۔شروعات میں ایکسچینج جوکہ ویلکم مارکیٹ المعروف طور حاجی مارکیٹ میں قائم کیا گیا تھا۔ایک فون لائن سے تقریبا 300 کے لگ بگExtension دیئے گئے۔جن کا ایکسچینج سے بغیر ڈائلنگ سیٹ سے رابطہ ہوتاتھا۔بعد میں کر نل صاحب کی مزید کوششوں سے 4ڈیجٹ نمبر الاٹ کئے گئے۔کرنل صاحب تو جلد اللہ کو پیارے ہو گئے ۔تا ہم 98۔1997 میں اس وقت کے ایم این اے جاوید ابراھیم پراچہ اور وفاقی وزیر مواصلات راجہ نادر پرویز کے ہاتھوں ایکسچینج نئی(موجودہ بلڈنگ)میں 6 ڈیجٹ نمبرز ڈیجیٹل ایکسچینج کا افتتاح کیا گیا۔شروع شروع میں اہلیان گمبٹ،غورزئی کا کنکشن لگوانے میں ایک دوسرے سے آگے تھے۔تاہم 2002 میں موبائل ٹیکنالوجی کے انقلاب سے فون کنکشن پھرماضی میں چلےگئے۔2009 میں گمبٹ ایکسچینج میں DSL سروس شروع ہونے سے پرانے کنکشن پھر زندہ ہو گئے۔یہاں تک کہ ایک کنکشن تقریبا ًناپیدہیں 700 لائن کےاس ایکسچینج میں پرانے آپریٹرزفضل حکیم اور قیوم رازق کی کاویش اور محنت قابل ذکر ہیں۔ کرنل سکندر صاحب مرحوم ایکسچینج اور دیگر اہم منصوبے حکومت سے منظور اورمنواکر یہ پیغام موجودہ مفاد پرست سیاستدانوں کو دے گئے کہ سیاست کرکے حکومت سے بالا تر ہو کر کسی لالچ کے بغیر بھی خلق خداکی اور علا قے کی خدمت کی جاسکتی ہے۔

گمبٹ ٹیلیفون ایکسچینج کا بیرونی منظر

گمبٹ ٹیلیفون ایکسچینج کا بیرونی منظر