جامعہ کوھاٹ میں ڈرائیورز کی پانچ روزہ ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر

جس کو ڈاکٹر اشتیا ق حسین ڈائریکٹر انڈ یحبینس آ ن کیمپس ٹرننگ نے بطریقہ احسن سرانجام دیا اور شرکاء نے اس ٹر یننگ کو بہت سراہا اور خواہش ظا ہر کی کہ آ ئند ہ بھی ایسی ٹریننگز منعقد کی جائیں

کوھاٹ یونیورسٹی آ ف سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی میں پانچ روزہ آ ن کیمپس ٹریننگ برائے ڈرائیورز کسٹ اور ملحقہ کالجزکی ٹریننگ کا سیشن مکمل ہوا۔جس میں ڈرائیور ز کو مختلف شعبوں میں پروفیشنل تربیت دی گئی۔کوھاٹ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن ،میجر(ر) حید ر جہا نزیب ،ڈاکٹر ندیم اختر ،ڈاکٹر ذیشان زیب ،پروفیسر شجاعت علی راہی ،زاہد قدیر پراچہ ،پیر بلال اور خصوصی طور پر ریسکیو15کوھاٹ پولیس کے انچا رج ابراہیم اللہ ،عرب جان انچا رج ٹریفک پولیس کوھاٹ ،ظاہر نواز کوھاٹ جیل اور انعام گل نے اخلاقیات،قوانین ابتدائی طبعی امداد اور گاڑی کی تکنیکی وفنی خرابی وغیر ہ پر شرکاء کو تفصیلی تربیت دی۔یہ پروگرام ہائر ایجو کیشن کمیشن آ ف پاکستان اور کوہاٹ یونیورسٹی کی مشترکہ کوشوں سے منعقد کیا گیا ۔جس کو ڈاکٹر اشتیا ق حسین ڈائریکٹر انڈ یحبینس آ ن کیمپس ٹرننگ نے بطریقہ احسن سرانجام دیا اور شرکاء نے اس ٹر یننگ کو بہت سراہا اور خواہش ظا ہر کی کہ آ ئند ہ بھی ایسی ٹریننگز منعقد کی جا ئیں ۔کیو نکہ کوھاٹ یونیورسٹی میں درجہ چہا رم کے ملازمین کے لئے اس قسم کی ٹریننگ کبھی بھی نہیں ہوئی تھی۔پروگرام کے آخری روز مہمان خصو صی پروفیسرڈاکٹر فدا یونس خٹک نے ریسورس پر سنز اور شرکا ء میں سرٹیفیکیس اور شیلڈ تقسیم کیں ۔