کوہاٹ پولیس نے54کلو گرام ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

ہنگو سے آنے والی پک اپ نمبر 830کو تلاشی کی غرض سے روکا

کوہاٹ تھانہ چھاؤنی پولیس کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت براستہ کوہاٹ بھاری مقدار میں ہیروئن سمگل کی جائیگی ۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ چھاؤنی انسپکٹر حافظ نذیر نے پولیس نفری کے ہمراہ ہنگو روڈ ژواکی بانڈہ کے قریب ناکہ بندی کر دی اس دوران بطرف ہنگو سے آنے والی پک اپ نمبر 830کو تلاشی کی غرض سے روکا ۔ بدوران تلاشی پک اپ کے خفیہ خانوں سے54کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے دوملزمان جمعہ دین اور عبدالباقی ساکنان کوئٹہ کو گرفتار کرکے اُن کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی۔

Tags: , ,

تبصرہ کیجیے