پازما کمپیٹیشن 2014دی سکولز آف انٹیلکچوئلز نے میدان مار لیا

7 میڈلز کے ساتھ سر فہرست

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں منعقد ہ ضلعی سطح پرائیویٹ سکولز مقابلوں میں دی سکول آف انٹیلکچوئلز سینی گمبٹ دیگر سکولز پر بازی لے گیااور مجموعی طور پر 7 میڈلز حاصل کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انگلش سپیچ جونیئر میں مومنہ اسحاق نے پہلی، اردو سپیچ جونیئر میں گل وش نے پہلی، اردو سپیچ سینئر میں ماہ نور خالد نے پہلی، انگلش سپیچ سینئر میں نمرہ اسحاق دوسری، قرات میں دانیال حمید نے تیسری ، نرما نے نعت خوانی میں تیسری جبکہ کوئز جونیئر میں گل شانزہ سہیل ، ماریہ وصال اور محمد باسط نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یوں دی سکولز آف انٹیلکچوئلز نے اپنی روایات کو برقرار رکھا اور ضلعی سطح پر نامی گرامی سکولز کی موجودگی کے باوجود پہلی پوزیشن حاصل کی۔