بادو زیارت میں نہاتے ہوئے ڈھوک کاریگران سیاب کا نوجوان ڈوب گیا

موسم گرما کے شروع ہوتے ہی لوگ نہانے کے لیے مختلف مقامات کا رخ کرتے ہیں

تفصیلات کے مطابق ڈھوک کاریگران سیاب سے تعلق رکھنے والے نوجوان جو کہ حافظ قران بھی تھا بے رحم موجوں کی نظر ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والا طالب علم ڈھوک کاریگران سیاب کا رہائشی جبکہ عبد اللہ خان کا بیٹا تھا۔ نماز جنازہ آج 30 مئی بروز جمعہ 11بجے ادا کر دی گئی۔ یاد رہے کہ موسم گرما کے شروع ہوتے ہی لوگ تفریحی مقامات پر نہانے کے لیے جاتے ہے ۔ اور ہر سال کئی نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہے۔