وِنسم ایجوکیشنل اکیڈمی گمبٹ کا اعزاز

ملٹری کالج جہلم اور کیڈٹ کالج رزمک کا کلاس ہشتم کا انٹری ٹیسٹ محض سکول کی پڑھائی پر بغیر کسی قسم کے اضافی ٹیوشن کے پاس کر لیا

کلاس ہفتم کے طالب علم محمد سعود نے بیک وقت ملٹری کالج جہلم اور کیڈٹ کالج رزمک کا کلاس ہشتم کا انٹری ٹیسٹ محض سکول کی پڑھائی پر بغیر کسی قسم کے اضافی ٹیوشن کے پاس کر لیا ۔ٹیسٹ میں صوبہ خیبر پختونخواہ سے کل21 ہزار 7 سو طالب علموں نے حصہ لیا ۔اللہ تعالی کے فضل کرم سے ونسم ایجوکیشنل اکیڈمی گمبٹ کے طالب علم سعود نے ان میں تیسری پوزیشن لیکر سکول اور علاقہ کا نام روشن کر دیا ۔ دونوں کالجز سے سلیکشن لیٹر جاری ہو چکے ہیں۔ اس پہلے بھی ونسم ایجوکیشنل اکیڈمی کے طالب علموں نے مختلف کالجز کے ٹیسٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔ جو ادارے کی مسلسل بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

تبصرہ کیجیے