کسٹ کے پی آر او کا ایم فل کے مقاملے کا کامیاب دفاع

تمبا کو نوشی کے خاتمے میں میڈیا کا کرادار

کوھاٹ یونیورسٹی آ ف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پبلک ریلیشنز آفسیر وجاہت کریم جو کے شعبہ صحافت وابلا غیات میں لیکچرار بھی ہیں انہوں نے گو مل یونیورسٹی سے ایم فل تھیسسز کا کامیابی سے دفاع کیا۔تفصیلا ت کے مطابق انکے ایم فل تھیسسز کا عنوان “تمبا کو نوشی کے خاتمے میں میڈیا کا کرادار” پر “تھا۔انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر میرزا جان (ڈین سوشل سائنسز کرک یونیورسٹی )کے زیر نگرانی اپنا ایم فل مقالہ مکمل کیا۔گو مل یونیورسٹی کے شعبہ ابلا غیات میں ہونے والے دفاع میں ایکسٹرنل ایگزامینر کے فرائض اسلا میہ یونیورسٹی بھا ولپور سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر سجا د پراچہ نے انجام دئیے۔اس کے علاوہ دفاع کے دوران گومل یونیورسٹی کے ڈین آف سوشل سائنسز پروفیسر عمر علی چیئر مین ابلا غیات ڈیپا رٹمنٹ ،ڈاکٹر اسلم پرویز ،پروفیسر وسیم اکبر سمیت طلبا ء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ماہرین نے ریسر چر کے کام کو سہراتے ہوئے تمبا کو نو شی کے خاتمے کیلئے میڈیا کے کردار کونا گزیر قرار دیا ۔وجاہت کریم کی اس کامیابی پر وائس چا نسلر کسٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک اور پی آر او سٹاف ،فیکلٹی اور دیگر انتظا می آفسران نے انکی کامیابی دلی مبارک باد پیش ہے۔

تبصرہ کیجیے