جا معہ کوھاٹ کی لیکچرارشازیہ سخی نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی

انکے پی ایچ ڈی سپروائزر پروفیسر ڈاکٹرشفیق الرحمن ڈین آ ف بیالوجیکل سائنسز تھے

کوھاٹ یونیورسٹی آ ف سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی کوھاٹ کے باٹنی ڈیپارٹمنٹ کی لیکچرارشازیہ سخی نے پی ایچ ڈی کے تھیسسزکا کامیاب دفا ع کر تے ہوئے اپنی پی ایچ ڈی کی تعلیم مکمل کر لی ہے ۔انہوں نے نہایت احسن طریقے سے اپنے مقالے کا دفا ع کیا ۔انکے پی ایچ ڈی سپروائزر پروفیسر ڈاکٹرشفیق الرحمن ڈین آ ف بیالوجیکل سائنسز تھے ۔ انٹر نل ایگزامینر ڈاکٹر وحید مراد چیئر مین باٹنی ڈیپارٹمنٹ کسٹ ،ڈاکٹر عزیز اللہ اور ڈاکٹر محمد عدنان تھے ۔جبکہ ایکسٹرنل ایگزامینر ڈاکٹر رضا احمد آبیٹ آ باد اور ڈاکٹرنادیہ تیمور تھیں۔ اس مو قع پر اساتذہ طلبا ء و طالبات کی بڑی تعداد موجودتھی۔
ڈیفنس کے آ خر میں سوالات و جوابات کے سیکشن میں سکالر نے تسلی بخش جوابات دئیے جسکے بعد ایگزامینرنے اسکالر کوپی ایچ ڈی ڈگری دینے کی سفارش کی ۔انکی اس کا میابی پر رجسٹرار کسٹ،فیکلٹی اور سٹوڈنٹس نے مبارک باد پیش کی۔