جامعہ کوھاٹ میں بی اے /بی ایس سی 2015کے امتحانات کے داخلے شروع

امیدواروں کیلئے داخلہ فارم جمع کر نے کی نارمل فیس کے ساتھ آخری تریخ26دسمبر2014مقرر کی گئی ہے

کوھاٹ یونیورسٹی آ ف سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی کے زیر انتظام بی اے/بی ایس سی 2015ریگو لر /پرائیویٹ سالانہ امتحانات کے داخلے شروع ہو چکے ہیں ۔داخلہ فا رمز مندرجہ ذیل شیڈ ول کے مطابق وصول کئے جا تے ہیں۔تمام پرائیویٹ فریش/لیٹ کالج امیدواروں کیلئے داخلہ فارم جمع کر نے کی نارمل فیس کے ساتھ آخری تریخ26دسمبر2014مقرر کی گئی ہے۔100روپے لیٹ فیس کے ساتھ9جنوری،ڈبل فیس کے ساتھ19جنوری اور ٹرپل لیٹ فیس کے ساتھ13مارچ2015مقرر کی گئی ہے۔تمام لیٹ کالج /ریگو لر امیدوار اپنے فارمز اپنے کالج کی وساطت سے ارسال کریں۔جبکہ تمام پرائیوٹ امیدوار اپنے فارمز یونیورسٹی اگزامینیشن سیکشن میں داخل کریں۔یا د رہے کہ وہ طلبہ وطالبات جو سپلیمنٹری 2014میں امتحان دے رہے ہیں اور اگر وہ کسی پرچے میں کمپارٹ ہوجائیں تو وہ تمام امیدوار مذکورہ رزلٹ نکلنے کی تاریخ سے15یوم کے اندر اندر نارمل فیس کے ساتھ اپنا داخلہ جمع کرواسکتے ہیں۔