ہسپتال

گمبٹ رولر ہیلتھ سنٹر آج سے تقریباً 30 سال پہلے نزد تھانہ گمبٹ تعمیر کیا گیاگمبٹ کے غریب عوام کیلئے اس وقت یہ ایک بہت بڑی نعمت سےکم نہیں تھااس ہسپتا ل میں بنیادی صحت کے تمام ترسہولیات موجود ہیں جنکا فائدہ نہ صرف گمبٹ کے عوام بلکہ اردگرد کے تمام نواحی علاقوں مثلاً گنڈیالی، سیاب، تولنج، غورزئی، ناکبند،چورلکی،جبڑ، کنڈر،پرشئی،زیڑہ(علاقہ پٹیالہ) کے عوام بھی ان سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ہسپتال کی عمارت کافی کشادہ اور وسیع ہے جسمیں ائی سی یو، ایڈمینسٹریشن بلاک اور ہسپتال میں موجود 2 ایم بی بی ایس سپشلیسٹ ڈاکٹر کی رہائش کےلئے علیحدہ علیحدہ کواٹرقائم کئے گئے ہیں۔

اتنا پرانے ہسپتال ہونے کے ناطے حکومت کا یہ فرض بنتا ہےکہ وہ اس ہسپتال کی عمارت جو اب بہت خستہ حال ہو چکی ہے، کی طرف توجہ دیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں موجود مریضوں کیلئے جو سامان اور ادوایات رکھی جا تی ہیں۔ان کو بھی عوام تک پہنچانے میں آسانی پیدا کرے تاکہ اس علاقے کے عوام کو اپنے مریضوں کے علاج کیلئے باہر کے شہروں میں جانے کی تکلیف نہ کرنی پڑےکیونکہ اکثر دیکھاگیا ہےکہ اچانک کوئی مریض جسکی حالت خراب ہو جائے تو اس کو ہسپتا ل کی عملے کی طرف سے یہ کہہ کر واپس جانےپڑتا ہےکہ یہاں پر مطلوبہ سہولت میسر نہیں ہے۔جو کہ ایک افسوس ناک امر ہےاور حکام کو عوام کی بنیادی سہولیات کو ترجیحی بنیا د پر میسر کر نے کی ضرورت ہے۔ تاکہ عوام کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں دوسرے شہروں میں علاج معالجے کیلئے جانا نہ پڑے۔