گمبٹ کمپیوٹر اکیڈمی

ہمارا ادارہ(گمبٹ کمپیوٹر اکیڈمی) 2007ء سے علاقہ ہذا اور مضافات کے لوگوں کو کمپیوٹر کی تعلیم دے رہا ہے۔ ٹیکنالوجی کے اس دور میں کمپیوٹر کی تعلیم کی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے  ہمارے ادارے میں تین اور چھ ماہ اور اسکے علاوہ ایک سال کے سافٹ وئیر اور ہارڈوئیر کورسز کروائے جاتے ہیں۔ حال  ہی میں ہمارے ادارے کی جانب سے انگریزی میں کمزور طلباء کیلئے خصوصی انگلش کورس کا اجراء کیا گیا ہے، جس کی بدولت طلباء قلیل عرصہ میں انگریزی زبان میں خود کو درپیش مشکلات اور خامیوں پر قابو پا کر نہ صرف اپنے تعلیمی معیار کو بلند کر سکتے ہیں بلکہ مستقبل میں روزگار کے مواقع کیلئے بہتر انداز میں تیار رہ سکتے ہیں۔

تعلیمی خدمات کے ساتھ ساتھ ہمارے ادارے نے علاقائی سطح پر پہلی دفعہ علاقائی خبروں، مسائل، کھیل اور اپنے علاقے کے سماجی و معاشرتی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کیلئے ایک مفید ویب سائٹ(senigumbat.com) لانچ کی  ہے۔ یہ ویب سائٹ علاقے کی لوگوں میں اپنے حقوق کی پہچان اور انکے حصول کیلئے جدوجہد کا جذبہ اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

گمبٹ کمپیوٹر اکیڈمی تعلیمی ادارے کی شکل میں ایک معاشرتی تحریک ہے، جہاں ہم ہمیشہ آپکی آراء کی قدر کرتے ہیں۔ ہمیں اپنی رائے سے نوازنے کیلئے اس ربط پر جائیں۔

شکریہ