مشہور ہستیاں

مشہور مذہبی شخصیات

گمبٹ کی تاریخ کئی مشہور مذہبی ہستیوں سے بھری پڑی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے گمبٹ کے خاص احسان فرمایا ہے ، کہ یہاں کے سو فیصد لوگ اہل سنت و الجماعت سے منسلک ہیں، اور سالہاسال تبلیغی اجتماعات میں جوق در جوق بھر پور طریقے سے حصہ لیتے ہیں جس سے اس علاقے کے لوگوں کا مذہبی امور سے دلی وابستگی کا صاف پتہ چلتا ہے، گمبٹ میں یوں تو کافی علماء کرام فارغ التحصیل ہو چکے ہے جن میں اکثر و بیشتر نو جوان ہیں اس کے علاوہ کافی بزرگ ہستیاں بھی گمبٹ کی دینی شان و آن کو برقرار رکھے ہوئے ہیں جن میں مولانا صفوان صاحب کے والد مرحوم المعروف چچھ استاد  ( چچھ مدرسہ ضلع اٹک  سے فارغ و التحصیل ، چچھ نام اسی مناسبت سے پڑا ) آپ نے اپنے ہاتھ سے ایک قران شریف بھی تدوین فرمایا ،آپ کا انتقال 1982 میں ہوا آپ محلہ اعوان قبرستان میں مدفن ہیں،  اس کے علاوہ دیو بندانڈیا سے فارغ التحصیل حکیم مولوی  عبد القیوم قریشی ( والد حکیم محمد حسین قریشی) جو 1987 میں فوت ہوئے ،آپ اپنے آبائی علاقے تلکن میں مدفن ہیں ، مولانا محمد صفوان ،  مولانا محمد زاہد ، مولانا محمد احسان ، مولانا محمد خورشید  قابل ذکر ہیں اس کے علاوہ دو دینی مدرسے بھی گمبٹ میں کام کر رہے ہیں ، جن میں ایک محلہ خدر خیل میں مدرسہ عربییہ قاسم العلوم نزدعید گاہ ہے، جس کے بانی وہ مہتمم مفتی محمد آمین صاحب ہے جبکہ دوسرا محلہ بازار میں گلزار پٹرول پمپ کے عقب میں واقع ہے جسکا نام مدرسہ عربییہ معارف العلوم اور جس کے بانی و مہتمم حافظ محمد ادریس اور حافظ محمد انیس ہیں۔

سماجی ہستیاں

گمبٹ میں فی الحال عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ہر محلہ میں ایک فلاحی تنظیم گمبٹ قومی مومنٹ کے نام سے  کام کر رہی ہے ، جن کا قیام خالصتاً غیر سیاسی ہے ، یعنی ان تنظیموں کو کسی سیاسی شخصیت کی سرپرستی حاصل نہیں ہے ، اور چندوں وغیرہ پر گزارہ کرتے ہیں ،  اس کے علاوہ ہم مشہور  سماجی ہستیوں میں شکیل حیدر ، ملک فضل ربی ، ملک فضل رحیم ، اشرف گل ، دوست محمد خان ، ہاشم خان ، ملک زمین خان ، رجب علی خان قابل ذکر ہے،

 تعلیمی ہستیاں

تعلیمی ہستیوں میں عبد الرازق مرحوم سابق ای ڈی او کوہاٹ ، ماسٹر خوشحال خان مرحوم، عبد القدیر صاحب  کے صاحبزادے سیف الرحمن جو کہ اس وقت لیاقت میموریل ہسپتال کوہاٹ میں الٹرا ساؤنڈ سپشلسٹ کے طور پر کام کر رہے ہے،اس کے علاوہ حشمت خان مرحوم  کے صاحبزادے کیپٹن ڈاکٹر آصف حشمت اور کاشف حشمت بھی اعلیٰ عہدوں پر فائز اپنے علاقے کے عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں، اس کے علاوہ کوہاٹ یونیورسٹی کی سطح پر عبد الرحمن لیکچرار آئی  ، آئی ، ٹی ، ساجد خان لیکچرار فزکس اور سجاد محمود ایم بی اے( فنانس) اکاؤنٹس اسسٹنٹ کی حثییت سے اپنے علاقے کے عوام کی بھر پور طریقے سے خدمت اور نمائندگی کر رہے ہیں ، اور امید ہے کہ یہ نوجوان مستقبل میں اپنے اس علاقے اور ملک و قوم کا نام ہمیشہ روشن اور اونچا رکھیں گے ۔