ہمارے بارے میں

تعلیمی خدمات کے ساتھ ساتھ ہمارے ادارے نے علاقائی سطح پر پہلی دفعہ علاقائی خبروں، مسائل، کھیل اور اپنے علاقے کے سماجی و معاشرتی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کیلئے ایک مفید ویب سائٹ(senigumbat.com) لانچ کی  ہے۔ یہ ویب سائٹ علاقے کی لوگوں میں اپنے حقوق کی پہچان اور انکے حصول کیلئے جدوجہد کا جذبہ اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ویب سائٹ کو چلانے میں ہمیں کئی مشکلات کا سامنا رہا ، مگر ہم نے ہمت نہ ہاری، کئی مواقع ایسے بھی آئے کہ شائد ہم ویب سائٹ کو مزید نہ چلا سکیں۔ مالی لحاظ سے  ہم نے بغیر کسی کے مدد کے رضاکارانہ طورپر ویب سائٹ کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے ۔ ایک محتاط اندازے کےمطابق سینی گمبٹ ڈاٹ کام پر ہونے والے اخراجات 50 ہزار سے تجاوز کر چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ خبروں کے حصول کے لیے بھی کافی تگ و دو کرنی پڑتی ہے ۔ ادارہ کی مالی حالت اس قابل نہیں کہ علاقے کے مختلف علاقوں میں رپورٹر مقرر کر سکے۔ مگر ہمیں چند رضاکاروں مدد حاصل ہے جوہمیں گاہے بگاہے خبریں بھیجتے رہتے ہے۔  ہمیں مزید رضاکاروں کی ضرورت ہے ، جو ہمیں اپنے علاقے کے مسائل و حالات سے باخبر رکھ سکیں۔