نجی کمپنی کے سیلز مین کو فائرنگ کرکےزخمی کردیا گیا

میرے ساتھ ٹیلی نار کمپنی میں سیلز مین ہے کے ڈی اے سے کوہاٹ سٹی پرانا لاری اڈہ آئے تھے جہاں ہم ایزی پیسہ ٹیلی نار ایزی لوڈ اورکارڈکی سیلز کر رہے تھے

کوہاٹ نجی کمپنی کے سیلز مین کو مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق قاضی طیب ولد منور حسین سکنہ میر احمد خیل نے زخمی حالت میں پولیس تھانہ سٹی کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اور میرا دوست جو کہ میرے ساتھ ٹیلی نار کمپنی میں سیلز مین ہے کے ڈی اے سے کوہاٹ سٹی پرانا لاری اڈہ آئے تھے جہاں ہم ایزی پیسہ ٹیلی نار ایزی لوڈ اورکارڈکی سیلز کر رہے تھے جو ں ہی رضا پی سی او کے قریب پہنچے تو ایک نا معلوم ملزم نے آکر مجھے سے میرا بیگ چھیننے کی کوشش کی جس میں کارڈ اور کچھ نقدی تھی میری مزاحمت پر اس نے مجھ پر فائرنگ کی جس سے لگ کر میں زخمی ہوگیا جبکہ نامعلوم ملزم مجھ سے میرا بیگ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دیا۔

تبصرہ کیجیے