شعیب اختر کا دورہ کوھاٹ و گمبٹ

انہوں نے کہا کہ وہ خود نقش بندی سلسلہ سے تعلق رکھتے ہیں

نامور کرکٹ شعیب اختر المعروف راولپنڈی ایکسپریس نے کہا ہے کہ انسان کی کامیابی دین میں ہے ہمیں اعمال کرکے اپنی آخرت کو بنانا ہے یہ بات انہوں نے کوہاٹ تبلیغی مرکز کے اچانک دورے کے بعد بعد نماز از ظہر اپنے بیان میں کیا انہوں نےکہا کہ وہ دنیا میں اتنا مصروف تھے کہ انہیں اعمال کی فکر نہیں تھی دعوت تبلیغ آکر انہیں احساس ہوا کہ کامیابی کی جگہ یہ ہے انہوں نے کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت ہمارے لئے نمونہ ہے اور حضورکے وصال کے وقت آخری الفاظ نماز کے بارے میں تھے اسلئے ہمیں نماز قائم کرنی چاہیے شعیب اختر نے اپنے 48 منٹ کے بیان میں سیرت ، حقول العباد، حقوق والدین، نمازاور دعوت تبلیغ پر زوردیا، انہوں نے کہا کہ وہ خود نقش بندی سلسلہ سے تعلق رکھتے ہیں آخرمیں انہوں نے کہا کہ کوہاٹ کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں اور جلد میں کوہاٹ میں سہ روزہ لگاؤں گاجبکہ میرا ارداہ ہے کہ 40 دن میں دو دو دن ہر علاقے کو دوں۔ آخرمیں انہوں نے مجمع سے سہ روزہ ، چار مہینے کے نقد ارادے لئے جبکہ اختتامی دعا میں انہوں نے پاکستان خصوصاً خیبر پختونخواہ میں امن کی دعا کی اور دین کی محنت میں خود اور تمام مسلمانوں کے لگانے کی دعا کی۔

شعیب اختر جو لکی مروت سے تبلیغی تشکیل کے بعد پنڈی واپس جارہے تھے کوہاٹ میں قیام کیا بیان سے پہلے مفتی آصف اور سہیل امیر صاحب کے سکول اقراء روضتہ الطفال کا دورہ کیا اور جدید دینی و عصری تعلیم ساتھ ساتھ پڑھانے کے نصاب میں گہری دلچسپی لی بیان کے بعد وہ گمبٹ تشریف لے گئے جہاں انہوں نے مسجد عبدالرحمان میں سال پیدل جماعت کی ںصرت کی جبکہ مین بازار گمبٹ میں ہجوم کے ساتھ گھل مل گئے اور سب دعوت دی بعد ازاراولپنڈی ایکسپریس پنڈی راونہ ہوگئے

تبصرہ کیجیے