کوہاٹ قدرتی چشمہ میں سانپ کے ڈسنے سے دوافرادبے ہوش

لوگ گرمی اور حبس کے شدت کم کرنے کیلئے قدرتی چشمہ میں نہارہے تھے کہ پانی میں اچانک ایک سانپ نے دو افراد کو ڈس لیا

کوہاٹ(نمائندہ سینی گمبٹ ڈاٹ کام)کوہاٹ قدرتی چشمہ میں سانپ کے ڈسنے سے دوافرادبہوش ہوگئے۔ گزشتہ رات اس وقت لوگوں میں افراتفریح پھل گئی جب لوگ گرمی اور حبس کے شدت کم کرنے کیلئے قدرتی چشمہ میں نہارہے تھے کہ پانی میں اچانک ایک سانپ نے دو افراد کو ڈس لیا۔ سانپ کے ڈسنے سے دونوں افراد بے ہوش گئے جن کو مو جود لوگوںنے اپنی مدد آپ کے تحت لیاقت میموریل ہسپتال منتقل کیا ۔ اس واقع کے بعد عوامی حلقوں میں بے چینی پھیل گئی لوگوں نے حکومت اور انتظامیہ کو سخت تنقےد کا نشانہ بنایا انہوںنے کہاکہ کوہاٹ کا یہ قدرتی نعمت ہے لیکن حکومت اور انتظامیہ کا کوئی کردار نظر نہیں آرہا ہے۔ صفائی کا ناقص انتظام، سیکیورٹی کا نام ونشان نہیں اور رات کے وقت لائٹس کا بھی کوئی انتظام نہیں لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ رات کے وقت لائٹس اور سیکیورٹی کا انتظام کیا جائے۔

تبصرہ کیجیے