کوہاٹ: کچا پکا میں واقع کرزئی بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے

متاثرہ لوگوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

کوہاٹ کے نواحی علاقہ کچہ پکہ میں مسجد کے باہر بم دھماکہ میں 2نمازی جاں بحق ہوگئے، جبکہ 5زخمی ہوگئے پولےس کے مطابق کچہ پکہ کے مقام ہر مسجد کے باہر شدت پسندوں نے موٹر سائیکل میں ریمورٹ کنٹرول بم نصب کررکھاتھا، نمازظہرپڑنے کے بعد نمازی جیسے ہی باہر آئے تو، موٹر سائیکل میں نصب بم ذور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے2نمازی ظاہر حسےن اور حامد رضا موقع پر جاںبحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد حسین علی، وقار حیدر، امیر حسین، محمد زمان اور علی شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی لوگوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچادیا، دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسزز اور بم ڈسپازبل سکارڈز موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔بی ڈی ایس کے انچارج اکبر خان کے مطابق موٹر سائیکل میں نصب بم 4کلو گرام ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک تھا جس میں چھرے اور بال بیرنگ استعمال کئے گئے تھے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنائی دی گئی دھماکے سے سات مکانوں ایک مارکیٹ اور مسجد اورتین موٹرسائیکلوں کو شدید نقصان پہنچایا واقع کی ایف آئی آرتھانہ استرزئی میں نامعلوم شرپسندوں کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

تبصرہ کیجیے