کوہاٹ انڈس ہائی وئے روڈپر تیز رفتار موٹر کارکی ٹکر سے ایک شخص جان بحق ہو گیا۔

پولیس تھانہ بلی ٹنگ نے مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرا لیا گیا

کوہاٹ انڈس ہائی وئے روڈپر تیز رفتار موٹر کارکی ٹکر سے ایک شخص جان بحق جبکہ ایک زخمی ڈرائیور فرار ہوگیا ذرائع کے مطابق طاہر ولد اقبال سکنہ منگل بی بی نے تھانہ بلی ٹنگ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی موٹر سائیکل پر جبکہ محمد صابر اور محمد نعیم دوسری موٹر سائیکل پر گمبٹ سے کوہاٹ کی طرف جارہے تھے کہ جونہی نزد بہرام سی این جی پہنچے تو مخالف سمت سے آنی والی موٹر کار نمبر 401اسلام آباد نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جسے محمد صابر موقع پر جان بحق اور محمد نعیم زخمی ہو گیا جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس تھانہ بلی ٹنگ نے مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے موٹر کار کو تحویل میں لے کر مزید تفیش شروع کردی۔

تبصرہ کیجیے