کوہاٹ کچہری میں مبینہ برقعہ پوش دہشت گردوں نے حملہ کر دیا

آخری اطلاعات آنے تک زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار فہیم سمیت حکمت خان،معراج گل،جنید حسن،محمد شاہد،محبت علی،عبید اللہ اور عظمت علی شامل ہیں ذرائع نے ا نکشاف کیا ہے

کوہاٹ کچہری میں مبینہ برقعہ پوش دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ایک پولیس اہلکار شہید ایک پولیس اہلکار سمیت نو افراد شدید زخمی ہوگئے پولیس کی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دو خودکش جیکٹ اور نو دستی بم ناکارہ بنا دیئے گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ائی جی کوہاٹ پولیس ڈاکٹر اشتیاق مروت اور ڈی پی او سلیم مروت سمیت پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے پولیس ذرائع کے مطابق پیر کے روز تقریباً ساڑھے دس بجے دو برقعہ پوش دہشت گرد کوہاٹ کچہری میں داخل ہوئے اور جوڈیشل مجسٹریٹ VIکی عدالت کے قریب دستی بم پھنکنے کے بعد فائرنگ شروع کر دی جس میں پولیس کا نسٹیبل محمد ساجید موقع پر شہید ہوگیا موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے جس کے قبضے سے دو عدد خودکش جیکٹ اور نو عدد دستی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیئے عینی شاہدین کے مطابق دونوں دہشت گردوں نے زنانہ چپل پہن رکھے تھے آخری اطلاعات آنے تک زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار فہیم سمیت حکمت خان،معراج گل،جنید حسن،محمد شاہد،محبت علی،عبید اللہ اور عظمت علی شامل ہیں ذرائع نے ا نکشاف کیا ہے کہ اسی روز فرید ایم اپی اے کے قتل میں ترنول سے گرفتار ہونے والے ملزم آصف کو پیشی کیلئے لایا گیا تھا اور مذکورہ دہشت گرد اس کو چھڑانے کیلئے حملہ آور ہوئے تھے۔

تبصرہ کیجیے