ایڈیشنل سیشن جج ہنگو کا KDA کے گھر چوری کی واردات

نامعلوم چور سرکاری رائفل سمیت ج ریٹر اور پرائز با ڈ بھی لے اڑے

کوہاٹ نامعلوم چور ایڈیشنل سیشن جج ہنگو کے گھر کا صفایا کر کے سرکاری رائفل سمیت ہزاروں روپے کی نقدی اور پرائز بانڈ لے اڑے ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ہنگو محمود الحسن ولد گل نواز سکنہ حال کے ڈی اے سکیٹر چھ پولیس تھانہ کے ڈے اے کو رپورٹ درج کر اتے ہوئے بتایا کہ میں ضلع ہنگو میں بطور ایڈیشنل جج تعینات ہوں گزشتہ روز میں اہل خانہ کے ہمراہ آبائی گاؤں کر ک گیا ہو ا تھا میرے ساتھ بطور گارڈ کا نسٹیبل عجب خان بھی ہواتھا ہے میرے جانے کے بعد وہ بھی گھر چلا گیا تھا ، جب میں واپس گھر آیا تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے پڑتال کرنے پر معلوم ہو ا کے گھر سے ایک ضرب کانسٹیبل عجب خان کی سرکاری کلاشنکوف بمعہ دو چارجرز 90کارتوس دو عدد پندر ہ ہزار مالیت والے بانڈ زدو بانڈز 7500روپے والے ، ایک عدد جرنیٹر دوعدد مابائل سیٹ پچاس ہزار نقدہ ایک عدد سپر ے ، دوعد خالی بیگ چوری ہوچکے تھے پولیس تھانہ کے ڈی اے نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تبصرہ کیجیے