سابقہ صوبائی امیدوار حلقہ پی کے 38فیاض حسین بنگش نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

لوڈشیڈنگ،دہشت گردی اور ڈرون حملوں کے خلاف باقاعدہ طور پر جہاد جاری رکھاہواہے

علاقہ بنگش کے معروف سیاسی رہنما اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سابقہ صوبائی امیدوار حلقہ پی کے 38فیاض حسین بنگش نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق علاقہ بنگش کے معروف سیاسی رہنما اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سابقہ صوبائی امیدوار حلقہ پی کے 38فیاض حسین بنگش نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں گذشتہ روز فیاض حسین بنگش نے ضلع میانوالی میں سینکڑوں ساتھیوں سمیت ایم این اے امجد علی خان سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کردیا ۔اعلان کے بعد ضلع میانوالی میں پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آفس میں ایم این اے امجد علی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہے جو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن اور ملک کو درپیش بحرانوں سے بھی نکال سکتاہے اور مستقبل میں وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت نظر آرہی ہے ۔اس موقع پر ایم این اے امجد علی خان نے فیاض حسین بنگش کو ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا اورانہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان گھمبیر مسائل سے گذر رہاہے اور حکمران خرگوش کی نیند سورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اس وقت پاکستان کی بقاء اور عوامی حقوق کی جنگ لڑرہاہیں مہنگائی،بیروزگاری،لوڈشیڈنگ،دہشت گردی اور ڈرون حملوں کے خلاف باقاعدہ طور پر جہاد جاری رکھاہواہے جو کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ،امجد علی خان نے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف میں تمام کارکنوں اور نوجوانوں کو بہت اہمیت دیتے ہیں کیونکہ کارکن اور نوجوانان ہی ہماری پارٹی اور پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہے۔اس موقع پر سردار دلشادرند نے کہا کہ ہمیں امجدعلی خان اور عمران خان کی قیادت پربھرپور اعتماد ہے اور ہم سے جو کچھ ہوسکے گا ہم اپنا کردار اداکرینگے اس موقع پر حاجی احسان علی اور طارق حسین بھی موجود تھے ۔

Tags:

تبصرہ کیجیے