ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قتل کے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

ملزم نے معمولی تکرار پر اپنے ساتھی کو قتل کر دیا تھا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوہاٹ کی عدالت نے قتل کے الزام میں گرفتار ایک ملزم کو عمر قیداور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا تفصیلات کے مطابق دو سال قبل علاقہ بلی ٹنگ میں نامعلوم وجوہات کی بناءپر محلہ بابا جی میں ملزم ارشد محمود سکنہ گنڈیالی بالا نے فائرنگ کر کے ایک شخص اکبر بادشاہ کو قتل کیا تھا جس پر پولیس تھانہ بلی ٹنگ نے انور زیب کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا تھا پولیس نے مقدمے کی چالان مکمل کر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انعام اللہ خان کی عدالت میںجمع کرائی اور باقاعدہ سماعت شروع ہوئی گزشتہ روز سماعت مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم ارشد محمود کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی جبکہ عدالت نے ملز م کو 13Ao مقدمہ میں دو سال قیداور دو ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ۔

تبصرہ کیجیے