متنی سے نامعلوم ملزمان نے 10 افراد کو اغوا کر لیا۔

افراد کا تعلق کوہاٹ کے علاقے بلی ٹنگ سے ہے۔

…پشاور کے نواحی علاقے متنی سے نامعلوم ملزمان نے 10 افراد کو اغوا کر لیا۔پولیس کے مطابق متنی میں نامعلوم ملزمان نے کوہاٹ جانے والی 3 گاڑیوں کو روکا اور ان میں سوار 10 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر اغوا کرلیا جبکہ خواتین کو جانے دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اغوا کیے گئے افراد کا تعلق کوہاٹ کے علاقے بلی ٹنگ سے ہے۔

تبصرہ کیجیے