شہریار آفریدی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں وزیر مملکت کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں تعارفی اجلاس ہوا سیکرٹری داخلہ نے وزیر مملکت کو وزارت داخلہ کے انتظامی امور سے متعلق بریفنگ دی قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا وزیر مملکت کی تعارفی اجلاس …مزیدپڑھیے

اسلام آباد

وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

وزیر مملکت کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں تعارفی اجلاس ہوا

سیکرٹری داخلہ نے وزیر مملکت کو وزارت داخلہ کے انتظامی امور سے متعلق بریفنگ دی

قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا وزیر مملکت کی تعارفی اجلاس کے دوران وزارت کے افسران سے گفتگو

تمام افسران عوام سے عزت سے پیش آئیں وزیر مملکت

اقرباء پروری کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا وزیر مملکت

قانون کے سامنے سب برابر ہیں اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں وزیر مملکت

وزارت داخلہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے افسران کی استعداد میں اضافہ کیا جائے گا وزیر مملکت

ہمیں پر امن اور خوشحال پاکستان کے لئے مل کر کام کرنا ہے وزیر مملکت

سرکاری امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی وزیر مملکت

ہم نے پاکستانی عوام کی عزت اور وقار میں اضافہ کرنا ہے وزیر مملکت

اوورسیز پاکستانیز ہمارا اثاثہ ہیں ائیرپورٹس پر انکو عزت دی جائے وزیر مملکت

اوورسیز پاکستانیز کی طرف سے ائیر پورٹس پر عزت نہ دینے سے متعلق شکایات برداشت نہیں کی جائیں گی وزیر مملکت

وزارت داخلہ کو انشااللہ پیشہ وارانہ خطوط پر استوار کیا جائے گا وزیر مملکت

مصنف کے بارے میں:

تبصرہ کیجیے